ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بیرونی ممالک کے طلبا کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے مینگلور ڈی سی سے ایس آئی او کا مطالبہ

بیرونی ممالک کے طلبا کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے مینگلور ڈی سی سے ایس آئی او کا مطالبہ

Mon, 17 Apr 2017 21:08:08    S.O. News Service

منگلورو:17/اپریل(ایس اؤنیوز) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او)  دکشن کنڑا ضلعی شاخ نے ضلع ڈپٹی کمشنر کے جی جگدیش کو میمورنڈم سونپتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت منگلورو میں زیر تعلیم بیرونی ممالک کے طلبا کی حفاظت کے لئے اقدامات کرے۔ ڈی سی کو میمورنڈم سونپنے کے بعد ضلع سکریٹری مباریز نے کہا  کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک کے طلبا منگلور و میں تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں، یہ  ریاستی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ انہیں تحفظ کی یقین دہانی کرائیں اور اس کے لئے انتظامات کریں۔ ہمار افرض بنتاہے کہ تمام طلبا کی حفاظت کریں، خاص کر ان طلبا کی جو باہری ممالک سے یہاں پڑھنے کے لئے آئے ہیں، گریٹر نوئیڈا اور بنگلورو میں جس طرح بیرونی طلبا پر حملے ہوئے ہیں اس سے سبق لیتے ہوئے ہمیں اپنے مہمانوں کی عزت کرنی چاہئے ، کسی بھی قسم کی ہنگامی خیزی ہونے نہ دیں۔ اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ سےمطالبہ کرتےہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بیرونی ممالک کے طلبا کا سروے کرے، پولس اور دیگرمتعلقہ محکمہ جات ان طلبا کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کرنے کے علاوہ بہتری کے لئے اقدامات کرنے میں آسانی ہو۔ اگر ضلعی انتظامیہ یہ کام کرتی ہے تو بیرونی ممالک کے طلبا کے سامنے ایک تاثر جائے گا اور وہ خود کو محفوظ محسوس کریں گے۔ ڈی سی سے ملاقات کرنے والے ایس آئی اؤ کے وفد میں منگلورو کے سٹی صدر مبین بینگرے ، ممبران عمار اور حصیر وغیرہ موجود تھے۔


Share: